گمشدہ ملائشین طیارے کے تباہ ہونے کی ایک اور سنسنی خیز وجہ سامنے آگئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 اکتوبر 2015 22:08

گمشدہ ملائشین طیارے کے تباہ ہونے کی ایک اور سنسنی خیز وجہ سامنے آگئی
پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.16اکتوبر 2015 ء) گمشدہ ملائشین طیارے کے تباہ ہونے کی ایک اور سنسنی خیز وجہ سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک برس قبل ملائشین طیارہ ایم ایچ 370 پراسرار طریقے سے غائب ہوگئی تھی۔ اس حوالے سے کچھ عرصہ قبل معلوم ہوا تھا کہ طیارہ تباہ ہوگیا تھا جس کے باعث اس میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے طیارے کے تباہ ہوجانے کی مختلف وجوہاتی بتائی جاتی رہیں۔

اب اس حوالے سے ہوا بازی کے شعبے سے منسلق ایک ماہر کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ امکان ہے کہ طیارہ جہاز میں موجود لیپ ٹاپ اور موبائل فونز کی بیٹریوں کی بڑی تعداد میں پھٹنے کے باعث آتش زدگی کا شکار ہوا ہو جس کے بعد جہاز تباہ ہوگیا ہو۔ یاد رہے کہ ایم ایچ 370 میں 440 پاونڈ لیتھیم بیٹریاں موجود تھیں۔