جرمنی کی جانب سے 2006ء فٹ بال ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے رشوت دیے جانے کا انکشاف

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 11:49

جرمنی کی جانب سے 2006ء فٹ بال ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے رشوت دیے جانے کا ..

زیورخ (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار17اکتوبر۔2015ء ) ایک جرمن اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ جرمنی نے 2006ء فٹ بال ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے رشوت دی تھی . تفصیلات کے مطابق جرمن کے معرف جریدے نے اپنی تہلکہ خیز رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جرمنی نے 2006 کی فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی بھاری رشوت دے کر خریدی تھی ۔

(جاری ہے)

اخبار نے دعوٰی کیا ہے کہ میزبانی حاصل کرنے کیلئے جرمنی نے 6 ملین یورو رشوت دی، تاہم جرمن فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے اس کی تردید کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :