گجرات،(ق )لیگ کے مقامی رہنما مرزا محمد شریف کی گاڑی اور مسلم لیگ (ن )کے دفتر پر حملہ

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 12:09

گجرات،(ق )لیگ کے مقامی رہنما مرزا محمد شریف کی گاڑی اور مسلم لیگ (ن )کے ..

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء) گجرات میں نا معلوم افراد نے (ق )لیگ کے مقامی رہنما مرزا محمد شریف کی گاڑی اور مسلم لیگ (ن )کے دفتر پر حملہ میں مرزا شریف کا ایک بیٹا جاں بحق اور دوسرے بیٹے سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق گجرات کے علاقے کڑیانوالہ میں مرز ا محمد شریف اپنے بیٹوں کے ہمرا ہ گاڑی پر جارہے تھے کہ نا معلوم افراد نے فائرنگ کر د ی جس میں مرزا محمد شریف محفوظ رہے لیکن ان کا ایک بیٹا جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مرزا محمد شریف یونین کونسل 9سے چیئر مین کے امید وار ہیں ادھر شرقپور کے علاقے میں نا معلوم افراد نے (ن )لیگ کے دفتر پر حملہ کر کے جنرل کونسلرکے امیدوار سمیت چار افراد کو شدید زخمی کر دیا حملوں کے بعد علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا

متعلقہ عنوان :