پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے کرکٹرز کی تلاش ، کوچنگ کیلیے پروگرام تیار کرلیا

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 14:11

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے کرکٹرز کی تلاش ، کوچنگ کیلیے پروگرام تیار ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار17اکتوبر۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کلب کی سطح پر کھیل کو پرکشش بنانے اور نئے کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لئے ایک مربوط پروگرام تشکیل دیا ہےاس سلسلے میں جمعے کو لاہور میں قومی کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کی صدارت میں ہوا جس میں ایسوسی ایشنز اور ریجنل صدور نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شہریار خان نے شرکاء کو بریفنگ دی اور اس پر ان سے مشاورت کی، نئے پروگرام کے تحت ریجنل کوچز کو ایک شیڈول دیا جائے گا کہ وہ ملک بھر میں کلبوں کا دورہ کریں گے اور وہاں ہر عمر کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر رپورٹ تیار کریں گے کوچز کلبوں کے کوچز کی بھی ٹریننگ کریں گے۔

انٹر ڈسٹرکٹ کی سطح کے مقابلے سے بھی نئے ٹیلنٹ کی نشان دہی کریں گے، باصلاحیت کھلاڑیوں کو تربیت کے لئے براہ راست قومی کرکٹ اکیڈمی میں بھیجا جائے گا۔ پی سی بی کے اس نئے کلب کوچنگ پروگرام کا مقصد ڈومیسٹک سطح پر دیرپا تبدیلی اور بہتر نتائج کا حصول ہے۔ نئے کھلاڑیوں کا ڈیٹا بھی تیار کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :