سعودی عرب مسجد پر فائرنگ کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 14:52

سعودی عرب مسجد پر فائرنگ کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

سیھات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء) سعودی عرب کے شہر سیھات میں مسجد میں فائرنگ کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے ساحلی سیھات کی ایک مسجد میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق الحسینیہ الحیدریہ میں عسکریت پسند کی فائرنگ سے 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایک عسکریت پسند نے جب فائرنگ شروع کی تو پولیس نے مسجد میں گھس کر ہلاک کر دیا، ہلاک ہونے والے شخص کے جسم پر بارودی جیکٹ بھی دیکھی گئی البتہ وہ خود کش حملہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔ ہلاک ہونے والے عسکریت پسند کے دیگر 2 ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے عسکریت پسند مسجد تک ایک چوری کی ٹیکسی میں آئے تھے، حملہ آور کو مسجد میں داخلے سے پہلے چیک پوائنٹ پر روکا گیا تو اْس نے فائرنگ شروع کر دی۔

(جاری ہے)

پورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی عمر 20 سال کے قریب ہے جبکہ اس کا ذہنی توازن بھی درست نہیں تھا۔ حملے کہ ذمہ داری داعش (الدول الاسلامیہ،بحرین نامی تنظیم) نے قبول کی ہے۔داعش کے مطابق حملہ کرنے والے کا نام شغا الدوسیری تھا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔6 اگست کو صوبہ عسیر کی ایک مسجد میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 17 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔اس سے پہلے 22 مئی کو مشرقی علاقے کی ایک مسجد میں دھماکے میں 21 افراد ہلاک ہوئے تھے۔29 مئی کو بھی دمام کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو ئے۔