شارجہ : تیسری منزل سے گرنے والی خاتون کی پر اسرار موت، پولیس سُراغ نہ لگا سکی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 اکتوبر 2015 11:21

شارجہ : تیسری منزل سے گرنے والی خاتون کی پر اسرار موت، پولیس سُراغ نہ ..

شارجہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 اکتوبر2015 ء) : شارجہ المجاز ایریا میں موجود ایک عمارت کی تیسری منزل سے گر کر 32 سالہ خاتون موت کی آغوش میں چلی گئی. تفصیلات کے مطابق جس فلیٹ سے ایتھوپین خاتون نیچے گری تھی اسے اندر سے لاک کیا گیا تھا جبکہ فلیٹ میں کوئی ساز و سامان یا فرنیچر موجود نہیں تھا. مذکورہ فلیٹ ایک شخص کو کرائے پر دیا گیا تھا.

(جاری ہے)

عمارت میں رہنے والے ایک ملازم نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع تھی جس کے بعد پولیس کی پٹرولنگ گاڑی اور پیرامیڈیک سٹاف نے خاتون کو خون میں لت پت حالت میں پایا. جس کے بعد اسے فوری طور پر ایک کویتی اسپتال منتقل کیا گیا . پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت سمیرہ ہیلی کے نام سے ہوئی ہے جو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 4 گھنٹے بعد ہی دم توڑ گئی . پولیس نے خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیا ہے. جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے.

متعلقہ عنوان :