اسلام آباد : آج کا بھارت نہرو یا گاندھی کا نہیں بلکہ مودی کا ہے، پاکستان بھارت سے کرکٹ نہ کھیل کر کمزور نہیں ہو جائے گا، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 اکتوبر 2015 11:52

اسلام آباد : آج کا بھارت نہرو یا گاندھی کا نہیں بلکہ مودی کا ہے، پاکستان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 اکتوبر2015 ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے شیو سینا کے بھارتی کرکٹ بورڈ آفس پر حملے اور پی سی بی چئیر مین شہریار خان کے خلاف نعرے بازی پر ردٍ عمل کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کے وفد کے ساتھ شیو سینا کی طرف سے کیے جانے والے سلوک کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ شیو سینا کو چاہیے کہ شہریارخان کا منہ کالا کریں اور جب شہریار خان واہگہ بارڈر پر آئیں تو وہاں پر بھی ان کا منہ کالا کیا جانا چاہیے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سمجھ لینا چاہیے کہ آج کا بھارت نہرو یا گاندھی کا نہیں بلکہ مودی کا بھارت ہے جس میں اقلیتیں کسی طور محفوظ نہیں ہیں۔مودی مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف اپنی نفرت کو سیاست میں بدل رہا ہے اور پاکستان کو ہرطرح سے تباہ کرنے پر تُلا ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں ملوث ہے،میاں داد کے چھکے پر سری نگر میں 13 مسلمانوں کو شہید کردیاگیا۔

(جاری ہے)

مسلمانوں کے خلاف پیش آنے والے واقعات پر انڈیا کا پوری دنیا میں امیج خراب ہورہاہے لیکن ہمارے چیئرمین پی سی بی کرکٹ ڈپلومیسی کرنے اور انڈیا کا امیج بہتر کرنے کیلئے انڈیا چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ کی باقیات جو انڈیا کی دلالی کرتی پھررہی ہے وہ اسی سلوک کی مستحق ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ اگر پاکستان بھارت کے ساتھ سیریز نہیں کرے گا تو پاکستان کمزور نہیں ہو جائے گا، بھارت کے اس رویے اورپاکستان میں مسلسل مداخلت کےبعد ایسا سوچنا نا معقول انسان ہونے کی نشاندہی کرتا ہے.