Live Updates

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درجنوں کارکنوں کی اے این پی میں شمولیت

پیر 19 اکتوبر 2015 13:37

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درجنوں کارکنوں کی اے این پی میں شمولیت

صوابی۔19 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء) موضع کڈی یو سی ٹھنڈ کوئی میں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درجنوں کارکنوں نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کر تے ہوئے ضلعی صدر امیر الرحمن کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کیا اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل ٹھنڈ کوئی کے موضع کڈی میں ایک تقریب حجرہ فیصل الحیات میں منعقد ہوئی جس میں ضلعی صدر و ضلعی ناظم اعلیٰ امیررحمن ،تحصیل صوابی کے نائب ناظم گوہررحمن ، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد اسلام خان، تحصیل کونسلر فیصل الحیات ،او دیگر کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی سے سر کر دہ کارکنوں عبدالحق، عبدالحاد، انوارلحق، سیف اللہ، انعام اللہ، نصیر اللہ، محمد جنید، امیرحمزہ،اختر اللہ،توصیف ولدمصباح اللہ، انیس،شمریزخان،یاسین،ممتاز،عنصر،مسطبین،شاہ زیب،آصف نواز،بحشیرران،ہدایت اللہ،اعزاز الحق،مغاز،،عثمان علی،احمد،عبید،محیتار محمد، ظہور اللہ، توصیف ولد نوررحمن،یاسین،حسن خان،ذیشان،عالمزیب، مایدعلی اور کاشف وغیرہ نے اے این پی میں شمولیت کاا علان کیا۔

(جاری ہے)

تقریب ضلعی صدر ضلعی ناظم اعلیٰ امیررحمن ،جنرل سیکرٹری محمد اسلام خان تحصیل کونسلر فیصل الحیات نے بھی خطاب کرتے ہوئے شامل ہونے والوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ آنے والا دور ایک بار پھر اے این پی کا ہے بلدیاتی انتخابات کے بعد آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں بھی اے این پی صوبے بھر میں کامیابی حاصل کر ے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :