اسلام آباد : پرائم ٹائم ٹاک شو میں ٹی شرٹ پہن کر شرکت کرنے پر وزیر اعظم کا وفاقی وزیر پر برہمی کا اظہار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 اکتوبر 2015 13:56

اسلام آباد : پرائم ٹائم ٹاک شو میں ٹی شرٹ پہن کر شرکت کرنے پر وزیر اعظم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 اکتوبر 2015 ء) : کچھ روز قبل نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں وفاقی وزیر احسن اقبال ٹی شرٹ پہن کر شریک ہوئے جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے سخت نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے.

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں رؤف کلاسرا نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے کچھ وفاقی وزرا کو سخت پیغامات بھیجے گئے ہیں. جن میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پرائم ٹائم کے ٹاک شوز میں جب پوری عوام دیکھ رہی ہوتی ہے تو وفاقی وزیر ٹی شرٹ پہنے لڑکا بن کر شو میں شریک ہو گئے . وزیر اعظم نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ٹاک شوز میں شرکت کرتے ہوئے دفتری لباس پہنا جائے.

متعلقہ عنوان :