مسلم لیگ ن کے تنظیمی امور چلانے کے لئے مریم نواز کو اختیارات دیئے جا نے کا امکا ن

پہلے مرحلہ میں مریم نواز کو مسلم لیگ ن فیصل آباد میں دھڑے بندیوں کو ختم کرانے کا ٹاسک دے دیا گیا

پیر 19 اکتوبر 2015 15:09

مسلم لیگ ن کے تنظیمی امور چلانے کے لئے مریم نواز کو اختیارات دیئے جا ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء) مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت اور وزیر اعظم پاکستان کے قریبی ساتھیوں کے مشورے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف مسلم لیگ ن کے تنظیمی امور چلانے کے لئے مریم نواز کو اختیار دیا جا رہا ہے کہ وہ ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے دھڑے بندیوں کے ساتھ ساتھ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی کے سینئر اور یوتھ سے مسلسل رابطہ قائم کرے ۔

چنانچہ آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں مریم نواز کو مسلم لیگ نون فیصل آباد میں دھڑے بندیوں کو ختم کرانے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔ مریم نواز جو ان دنوں امریکہ کے صدر باراک اوبامہ کی اہلیہ مشعل اوبامہ کی دعوت پر وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ امریکہ روانہ ہوئی ہیں ۔وہ واپسی پر ملک کے چاروں صوبوں میں پارٹی تنظیمی امور کے بارے میں مختلف اضلاع کا دورہ کرے گی ۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے گزشتہ روز وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی ان کے والد چودھری شیر علی سابق ایم این اے و میئر کو پیغام بھجوایا کہ وہ فیصل آباد میں خود آ کر پارٹی میں اختلافات کو ختم کرانا چاہتی ہیں مگر فوری امریکہ جانے کی وجہ سے اپنے خاوند رکن قومی اسمبلی کیپٹن( ر ) صفدر کو فیصل آباد بجھوا رہی ہیں تاکہ پارٹی کے اندر پائے جانے والے رانا ثناء اور چودھری شیر علی کے درمیان اختلافات کو ختم کرایا جا سکے ۔ مر یم نواز امر یکہ کے دورے سے واپسی پر فیصل آ با د آ ئیں گی جہاں وہ مسلم لیگ ن کے سا بق ایم این اے چو ہدر ی شیر علی اور کا رکنو ں سے ملا قات کر کے را ناثنا ء اللہ اور چو ہدر ی شیر علی کے درمیا ن اختلافا ت ختم کر ائیں گی۔