Live Updates

اسلام آباد : پی سی بی سے گذارش ہے کہ ترلے کرنے بند کریں، بھارت نے کرکٹ نہیں کھیلنی تو بھاڑ میں جائے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 اکتوبر 2015 16:50

اسلام آباد : پی سی بی سے گذارش ہے کہ ترلے کرنے بند کریں،  بھارت نے کرکٹ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 اکتوبر 2015 ء) : بھارت میں انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے پی سی بی عہدیداروں کی آمد پر بی سی سی آئی دفتر پر حملے اور دھمکیوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ منت سماجت کی ضرورت نہیں، کرکٹ نہیں کھیلنی تو بھارت بھاڑ میں جائے. انہوں نے کہا کہ میں پی سی بی سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ خدا کا واسطہ بھارت کے ترلے کرنے بند کریں، بھارت کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا تو بھاڑ میں جائے۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے مزید کہا کہ بھارتی انتہا پسند بے قابو ہو چکے ہیں، شیو سینا نے سیکولر ہونے کے بھارتی دعوے ہوا میں اُڑا دئے ہیں.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات