آئی سی سی بھی شیو سینا کے سامنے بے بس ،علیم ڈار کو بھارت اور جنوبی افریقہ کے میچوں میں ایمپائرنگ سے ہٹا دیا

پیر 19 اکتوبر 2015 21:53

آئی سی سی بھی شیو سینا کے سامنے بے بس ،علیم ڈار کو بھارت اور جنوبی افریقہ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء ) بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے آگے آئی سی سی نے بھی گھٹنے ٹیک دئیے ہیں،انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کو بھارت او ر جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ون ڈے سریز کے چوتھے اور پانچویں میچ میں فرائض سرانجام دینے سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کو بھارت او ر جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ون ڈے سریز کے چوتھے اور پانچویں میچ میں فرائض سرانجام دینے سے روک دیا۔

شیو سینا نے علیم ڈار کو بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ اگر علیم ڈار نے بھارت نہ چھوڑا تو سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔آئی سی سی نے بھی بھارتی حکومت سے شیو سینا کے خلاف کڑ کارروائی کا مطالبہ کرنے کے بجائے علیم ڈار کو میچ سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔علیم ڈار نے 22اکتوبر کو چنئی اور 25کو ممبئی میں ایمپائرنگ کے فرائض سرانجام دینے تھے۔

متعلقہ عنوان :