پیرمحل ، بدچلنی کا شبہ خاوند نے گلہ گھونٹ کر نوبیاہتا دلہن کو قتل کرڈالا

پیر 19 اکتوبر 2015 21:58

پیرمحل ، بدچلنی کا شبہ خاوند نے گلہ گھونٹ کر نوبیاہتا دلہن کو قتل کرڈالا

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء ) بدچلنی کا شبہ خاوند نے گلہ گھونٹ کر نوبیاہتا دلہن کو قتل کرڈالا لواحقین کا مقدمہ درج نہ کرنے پر روڈ بلاک کرکے احتجاج مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی پر ورثاء کا احتجاج ختم تفصیل کے مطابق چک نمبر769گ ب میں بدچلنی کے شبہ پر محمدظفر نامی شخص نے اپنی بیوی پروین بی بی دختر لال کو گلہ دباکر قتل کرڈالااور طبعی موت کا ڈرامہ کردیا مقتولہ کے ورثاء نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر تھانہ اروتی پولیس کے خلاف نعش کو سڑک پر رکھ کر ملتان فیصل روڈ بلاک کردی جس پر تھانہ اروتی ایس ایچ او نے مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی پر مقتولہ کے ورثاء نے احتجاج ختم کرکے روڈ کھول دی تھانہ اروتی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی