پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

منگل 20 اکتوبر 2015 11:55

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

سینٹ لوشیا ۔20 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل کل بدھ کو سینٹ لوشیا میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے میچ میں گرین شرٹس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے مات دی تاہم دوسرے ون ڈے میں میزبان ٹیم نے اچھا کم بیک کیا اور 3 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔