نواز شریف کی وائٹ ہاوٴس آمد کا انتظار ہے، پاکستانی وزیر اعظم اور امریکی صدر میں ملاقات پرسوں ہوگی،بارک اوباما نواز شریف سے افغانستان کی صورتحال اور اسٹریٹجک مذاکرات کے متعلق تبادلہ خیال کریں گے، ترجمان وائٹ ہاوٴس

منگل 20 اکتوبر 2015 11:56

نواز شریف کی وائٹ ہاوٴس آمد کا انتظار ہے، پاکستانی وزیر اعظم اور امریکی ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء ) وائٹ ہاوٴس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر کو پاکستانی وزیر اعظم کی آمد کا انتظار ہے،بارک اوباما نواز شریف سے افغانستان کی صورتحال اور اسٹریٹجک مذاکرات کے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران وائٹ ہاوٴس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستانی وزیر اعظم محمد نواز شریف اور امریکی صدر بارک اوباما کے درمیان ملاقات جمعرات کو ہوگی۔

ملاقات کے دوران اہم پیش رفت کا امکان ہے۔ان سے سوال کیا گیا کہ کیا دونوں ملکوں کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے کے متعلق کوئی اہم پیش رفت ہوگی جس پر جاش ارنیسٹ نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ وائٹ ہاوٴس کے ترجمان نے کہا کہ ملاقات میں افغانستان کے ساتھ خطے کی مجموعی صورتحال اور دو طرفہ امور پر بھی بات چیت ہوگی۔