سعودی عرب : مایوس باپ نے عدالت کے سامنے اپنی ہی بیٹی کو اپنانے سے انکار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 اکتوبر 2015 12:01

سعودی عرب : مایوس باپ نے عدالت کے سامنے اپنی ہی بیٹی کو اپنانے سے انکار ..

سعودی عرب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 20 اکتوبر 2015 ء) : سعودی باپ نے اپنی ہی بیٹی کو عدالت میں اپنانے سے انکار کر دیا. تفصیلات کے مطابق سودی باپ نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کی بیٹی کو تا عمر جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھا جائے.مغربی ریڈ سی پورٹ ، جدہ کی عدالت نے سعودی شخص کو عدالت میں طلب کیا جس نے اپنی بیٹی کے واپسی کے لئے رشتہ داروں اور دوست احباب کی ثالثی کو ٹھکراتے ہوئے بیٹی کو واپس گھر لے جانے سے انکار کر دیا.

(جاری ہے)

سعودی شخص نے عدالت سے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو گھر واپس نہیں لے جانا چاہتا لہٰذا اسے تا مرگ جیل میں رکھا جائے. جس پر عدالت کے جج نے سعودی شخص کو فیصلے پر نظر ثانی کی ہدایت کرتے ہوئے یاد دلایا کہ غلطیاں تمام انسانوں سے ہوتی ہیں لہٰذا آپ کو بھی اپنی بیٹی کو معاف کر دینا چاہئیے ، عدالت کا کہنا تھا کہ بیٹی کو نہ اپنانا مسئلے کا حل نہیں ہے. سعودی شخص کی بیٹی نے ایک جُرم میں معاونت کی تھی جس کے باعث بیٹی سے مایوس باپ نے اسے گھر واپس لے جانے سے انکار کر دیا.

متعلقہ عنوان :