سینیٹ کی قائمی کمٹی برائے اطلاعات کا اجلاس، ڈی جی ریڈیو نے ریڈیو فیس عائد کرنے کی تجویز دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 اکتوبر 2015 15:34

سینیٹ کی قائمی کمٹی برائے اطلاعات کا اجلاس، ڈی جی ریڈیو نے ریڈیو فیس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اکتوبر 2015ء): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس ہوا جس میں ڈی جی ریڈیو نے ریڈیو فیس عائد کرنے کی تھویز دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس ہوا جس دوران ڈی جی ریڈیو نے نئی گاڑی خریدنے پر 5 ہزار روپے اور موبائل فون کے ماہانہ ریچارج پر 1 روپیہ ریڈیو فیس عائد کرنے کی تجویز دے دی.اس سے قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ حکومت ایک نیا ٹیکس عائد کرنے پر غور کررہی ہے جس سے پاکستان ریڈیو محفوظ رہے گا، اجلاس میں ڈی جی ریڈیو کی جانب سے دی گئی اس تجویز کے بعد عوامی حلقوں کا کہناہے کہ اس قسم کا ٹیکس عائد کرنا حکومت کی جانب سے انتہائی نا مناسب اقدام ہو گا جس سے ٹیلی کام انڈسٹری مستقبل میں متاثر ہو سکتی ہے.