اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا پرانے ڈیزائن کے تمام بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ

منگل 20 اکتوبر 2015 18:10

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا پرانے ڈیزائن کے تمام بینک نوٹوں کی قانونی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے ڈیزائن کے تمام بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، یکم دسمبر2016 سے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہوجائیگی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے ڈیزائن کے تمام بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، یکم دسمبر2016 سے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہوجائیگی۔

بینک کے مطابق تمام باقی رہ جانے والے 10،50 ،100اور 1000روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کردیا جائے گا، بینکوں میں پرانے ڈیزائن کے تمام نوٹوں کے تبادلے کا آخری دن 30نومبر 2016ہے۔اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ پرانے ڈیزائن کے تمام نوٹوں کی قانونی حیثیت یکم دسمبر 2016 سے ختم ہوجائیگی، ایسے تمام بینک نوٹوں کو اسٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر سے 31 دسمبر تک تبدیل کرنے کا آخری دن ہے۔