ہالی وڈ ہارر فلم ”دی بوائے “کا ٹریلر جاری کردیا گیا

بدھ 21 اکتوبر 2015 12:37

ہالی وڈ ہارر فلم ”دی بوائے “کا ٹریلر جاری کردیا گیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) ہالی وڈ ہارر فلم ”دی بوائے “کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی خوف اور دہشت سے بھرپور ہے جس کا ہر منظر سب ہی کو چونکا دے گا۔کہانی اس جوڑے کے گرد گھومتی ہے، جس نے کھلونا بچے کو اپنی اولاد بنارکھا ہے۔

(جاری ہے)

وہ اس سے دل و جان سے پیار کرتے ہیں،جبھی اس کی دیکھ بھال کے لئے یہ جوڑا امریکی لڑکی کا سہارا لیتا ہے۔پیش آتے ہیں عجیب و غریب واقعات جسے وہ صرف کھلونا سجھ رہے تھے ۔اس میں غیر مرعی طاقتیں ہوتی ہیں۔یہی سے شروع ہوتی ہے فلم کی اصل کہانی، جس میں رونگٹے کھڑے کردینے والے مناظر کی بھرمار ہے۔فلم”دی بوائے“اگلے برس 22 جنوری کوسینما گھروں کی زینت بنے گی-

متعلقہ عنوان :