اسلام آباد : سپریم کورٹ میں این اے 154 لودھراں سے متعلق کیس کی سماعت

لگتا ہے دانیال عزیز کو وزیر بننے کا بہت شوق ہے اسی لیے وہ اتنی محنت کر رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 اکتوبر 2015 13:46

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں این اے 154 لودھراں سے متعلق کیس کی سماعت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اکتوبر 2015 ء) : سپریم کورٹ میں این اے 154 لودھراں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی . عدالت کا کہنا تھا کہ حکم امتناعی قانو ن کے مطابق دیا گیا جس پر پکاستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے وکیل نے کہا کہ میں عدالت کی آبزرویشن پر کوئی اعتراض نہیں اُٹھاؤں گا .

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عدالت نے کیس کی سماعت کا آغاز کر دیا یے جس سے خوشی ہوئی .انہوں نے کہا کہ ن لیگ عدالت کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہی ہے ، اگر کسی کو نا اہل قرار دیا جائے تو اسے حق ہے کہ وہ عدالت میں جائے .

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ن لیگ میدان میں آئے میں مقابل کرنے کے لی تیار ہوں. دانیال عزیز پر تنقید کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ لگتا ہے دانیال عزیز وزارت چاہتے ہیں اسی لیے اتنی محنت کر رہے ہیں.