ٹنڈو محمد خان کے قریب 18سالہ لڑکی کی لاش برآمد

بدھ 21 اکتوبر 2015 15:02

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء)ٹنڈو محمد خان کے قریب 18سالہ لڑکی کی لاش ملی ہے ‘ تھانے کے حدود کے تنازع پر 8 گھنٹے تک جائے وقوع پر پڑی رہی۔پولیس کے مطابق ٹنڈو محمد خان کے قریب کھتر کے مقام سے لڑکی کی لاش ملی ۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکار اطلا ع ملنے پر پہنچے تاہم ٹنڈومحمد خان پولیس اور سیری پولیس کے درمیان حدود کا تنازع کھڑا ہوگیا اور لاش 8گھنٹے تک ر کھی رہی ۔میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر لیاقت یونیورسٹی ہسپتال منتقل کیا۔