اسلام آباد: بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ دنیا کے بد ترین ائیر پورٹس کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 اکتوبر 2015 15:49

اسلام آباد: بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ دنیا کے بد ترین ائیر پورٹس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اکتوبر 2015 ء) : اسلام آباد میں موجود بے نظیر انٹر نیشنل ائیرپورٹ کو دنیا کے بد ترین ائیر پورٹس کی فہرست میں 9 واں نمبر دے دیا گیا ہے۔ ویب سائٹ ”گائیڈ ٹو سلیپنگ ایٹ ائیرپورٹس“نے دنیا بھر کے ائیرپورٹس پر مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے کئے گئے سروے میں ووٹرز کی ایک بڑی تعدادکی رائے سے یہ فہرست تیار کی ہے. واضح رہے کہ اسلام آباد کا بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ائیرپورٹ کو گذشتہ سال دنیا کا بد ترین ہوائی اڈا قرار دیا گیاتھا۔

دنیا کے بدترین ائیرپورٹس کی فہرست 2015ء میں اسلام آباد ائیرپورٹ اب 9ویں نمبر پر آ گیا ہے۔بین الاقوامی سروے میں ائیرپورٹس پر آرام دہ ماحول، بہتر سہولیات، صفائی اور کسٹمر سروس اور سکیورٹی کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سال نائیجریا کے پورٹ ہارکورٹ کو دنیا کا بدترین ائیرپورٹ قرار دیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ ہی اسے ”موسٹ کرپٹ“ کا خطاب بھی دیا گیا ہے۔

جدہ کے پُرہجوم عبدالعزیز ائیرپورٹ کو اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے جبکہ کھٹمنڈو، تاشقند اور کابل کو فہرست میں بالترتیب چوتھی، پانچویں اور ساتویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ ٹرمینل عمارت کا قیام، ہجوم کے لئے وسیع ہال کی دستیابی، بزنس کلاس اور کار پارکینگ کی از سر نو تعمیر کی بدولت اسلام آباد ائیرپورٹ دنیا کے بدترین ہوائی اڈوں کی فہرست میں پہلے سے 9ویں نمبر پر جانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ تاہم رائے دہندگان نے ائیرپورٹ سٹاف اور سکیورٹی اہلکاروں میں کرپشن اور رشوت لینے کی عادت کی شکایت بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :