نیب کا سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور اہلیہ کے خلاف انکوئری کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 اکتوبر 2015 16:45

نیب کا سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور اہلیہ کے خلاف انکوئری کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اکتوبر 2015 ء) : چئیر مین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کمیٹی کا اجلاس ہوا . اجلاس میں سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے . نیب ذرائع کے مطابق ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ پر آمدن سے زائد اور بے نام اثاثے بنانے کے الزامات ہیں.

(جاری ہے)

ارباب عالمگیر پیپلز پارٹی کے دورٍ حکومت میں وفاقی وزیر مواصلات تھے.

علاوہ ازیں نیب نے سابق صوبائی وزیر بلوچستان محمد امین عمرانی اور سابق صوبائی وزیر سندھ پیر مظہر الحق کے خلاف بھی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے . نیب کا کہنا ہے کہ تمام رہنماؤں کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے اور بھرتیاں کرنے کا الزام ہے. اجلاس میں کرپشن کی مزید تحقیقات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :