پیپلزپارٹی شہیدوں کے ورثاء کو ہمیشہ مرتبے کی نگاہ سے دیکھتی ہے کیونکہ ہم خود شہیدوں کے خاندان کے فرد ہیں

شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کاسانحہ کارساز کے شہداء کے گھروں کا دورہ ‘ شہداء کے لواحقین سے گفتگو

بدھ 21 اکتوبر 2015 22:12

پیپلزپارٹی شہیدوں کے ورثاء کو ہمیشہ مرتبے کی نگاہ سے دیکھتی ہے کیونکہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے بدھ کو 18اکتوبر 2007کے کارساز سانحے کے تین شہداء کے گھروں پر جاکر ان کے ورثاء سے ملاقاتیں کیں، آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی، اس کی قیادت اور کارکنان شہداء کی قربانیوں اور ان کے ورثاء کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، آصفہ بھٹو زرداری نے شہداء کے ورثاء سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی شہیدوں کے ورثاء کو ہمیشہ مرتبے کی نگاہ سے دیکھتی ہے کیونکہ ہم خود شہیدوں کے خاندان کے فرد ہیں، آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے گذری میں شہید طاہر ناریجو، منظور کالونی میں شہید ایاز اور محمودآباد میں شہید محمد رفیع کے گھر جاکر ان کے ورثاء سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر شہیدوں کے ورثاء نے آصفہ بھٹو زرداری کا پرجوش استقبال کیا، آصفہ بھٹو زرداری نے کچھ لمحات ان کے گھروں پر گذارے اور کہا کہ شہیدوں نے اس ملک کے عام لوگوں کے حقوق اور جمہوریت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانا دیا ہے اور وہ ہمیشہ ہماری دلوں میں رہیں گے۔