پی سی نے قائداعظم ٹرافی 2015-16کے شیڈول کا اعلان کردیا

بدھ 21 اکتوبر 2015 22:23

پی سی نے قائداعظم ٹرافی 2015-16کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائداعظم ٹرافی 2015-16کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ یہ ٹورنامنٹ 26اکتوبر 2015ء سے ملک بھر کے مختلف شہروں میں شروع ہوگا۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں 16ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں ”اے اور بی “ میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں چار چار اداروں کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں گروپوں میں سے 4,4ٹیمیں سپرایٹ شیح کے لئے کوالیفائی کریں گی اور اس میں سے ٹاپ ٹیمیں فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ فائل 3سے 7جنوری تک نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ اعلان کردہ گروپوں میں سے گروپ اے میں اسلام آباد، پشاور، حیدر آباد، لاہور بی میں یو بی ایل، ایس این جی پی ایل، پورٹ قاسم اور ایس ایس جی سی جکبہ گروپ بی میں میں کراچی (وائٹ)، لاہوروائٹ، راولپنڈی، فاٹا، واپڈا، این بی پی کے آر ایل اور ایچ بی ایل کی ٹیمیں شامل ہیں