بنگلہ دیش پریمیر لیگ : پاکستان اور انگلینڈ کے 53، 53، ویسٹ انڈیز کے 34 اور سری لنکا کے 25 پلیئرز شامل

جمعرات 22 اکتوبر 2015 11:59

بنگلہ دیش پریمیر لیگ : پاکستان اور انگلینڈ کے 53، 53، ویسٹ انڈیز کے 34 اور ..

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اکتوبر۔2015ء) بنگلہ دیش پریمیر لیگ پاکستان اور انگلینڈ کے 53، 53، ویسٹ انڈیز کے 34 اور سری لنکا کے 25 پلیئرز شامل ہیں۔جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے 4، 4، 6 زمبابوین اور نیوزی لینڈ کے 2 پلیئرز بھی ڈرافٹ کا حصہ ہونگے، 15 پلیئرز کا تعلق افغانستان، اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ اور نیدر لینڈز سے ہے۔ پاکستان کی جانب سے ڈرافٹ میں شریک پلیئرز کی اے کیٹیگری میں شعیب ملک، احمد شہزاد، وہاب ریاض، عمر اکمل، محمد حفیظ، مصباح الحق، یونس خان اور اظہر محمود موجود ہیں۔

(جاری ہے)

بی میں سرفراز احمد، یاسر شاہ، محمد عرفان، ناصر جمشید، کامران اکمل، سہیل تنویر، عمر گل، سعید اجمل، اظہر علی، فواد عالم اور محمد آصف شامل ہیں۔اسد شفیق، عماد وسیم، محمد سمیع، رانا نوید احسن، محمد عامر، صہیب مقصود، مختار احمد، جنید خان، ذوالفقار بابر، سہیل خان اور یاسر عرفات کو سی کیٹیگری میں رکھا گیا، ڈی کیٹیگری میں اعزاز چیمہ، حارث سہیل، عمران فرحت، خالد لطیف، شاہ زیب حسن، محمد طلحہ، شرجیل خان، عدنان اکمل، توفیق عمر، شبیر احمد، نعمان انور، بلاول بھٹی، بابر اعظم، سمیع اللہ نیازی، فیصل اقبال، اشعر زیدی، اظہر اللہ، اویس ضیا، عمر امین، حماد اعظم، عظیم گھمن، خرم منظور اور تیمور علی موجود ہیں۔