چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی ، جان شیر خان

جمعرات 22 اکتوبر 2015 12:58

چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اکتوبر۔2015ء) چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی ہے ۔ تمام سہولیات ملنے کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں کا یہ مقام دیکھ کر افسوس ہوتا ہے دنیا بھر کی بہ نسبت جو سہولیات پاکستان سکوائش فیڈریشن اپنے کھلاڑیوں کو فراہم کرتی ہے وہ دنیا بھر کی کوئی بھی فیڈریشن اپنے کھلاڑیوں کو مہیا نہیں کرتی ۔

ان خیالات کا اظہار سابق سکوائش چیمپیئن جان شیر خان نے پاکستان سکوائش فیڈریشن کے صدر چیف آف ایئر سٹاف سہیل آمان کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب اور جہاں بھی میری معاونت کی ضرورت ہو میں حاضر ہوں ۔جان شیر نے کہا کہ میں جہانگیر خان اور سابقہ کھلاڑی پاکستان سکوائش کی بحالی کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں جہانگیر خان نے کراچی میں جونیئر اکیڈمی لانچ کی ہے اور پاکستان سکوائش فیڈریشن کے پریذیڈنٹ چیف آف ایئر سٹاف سہیل آمان نے پشاور میں مجھے جونیئر اکیڈمی لانچ کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں میں اپنی اکیڈمی کے لئے 2 ٹرینرز اور چار سے چھ جونیئر کھلاڑیوں کا تعین کروں گا ۔

(جاری ہے)

میرا حدف 2019-20 کا ورلڈ جونیئر انٹرنیشنل چیمپیئن شپ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل سکوائش کی بحالی کے لئے پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سینئر وائس پریذیڈنٹ ایئر وائس مارشل سید رضی نواب اور پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے جس محنت اور لگن سے کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے اور ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں اور جس طرح پاکستان 25000 ڈالر کے ٹورنامنٹ بحال ہوئے اب انشاء اللہ جہانگیر خان ، پاکستان فیڈریشن کے پریذیڈنٹ چیف آف ایئر سٹاف سہیل آمان وائس پریذیڈنٹ ایئر وائس سید رضی نواب ار پاکستان سکوائش فیڈریسن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز ہم سب کوشش کریں گے کہ پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن ( PSA) کو آمادہ کریں کہ اب چونکہ پاکستان میں امن و آمان کی صورت حال کافی بہتر ہو چکی ہیں اس لئے ہمیں اور ٹورنامنٹ دیئے جائیں جس کی وجہ سے ہمارے ملک میں غیر ملکی کھلاڑی آئیں گے اور نہ صرف ہمارے کھلاڑیوں کا وقار بلند ہو گا بلکہ ان کی ریکنگ بھی بہتر ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح میں چیف آف ایئرسٹاف سرینہ انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ کے سلسلے میں 30 ستمبر سے 6 اکتوبر 2015 تک میں نے خود اسلام آباد میں موجود رہ کر ایک ایک میچ کا جائزہ لیا ہے اسی طرح پریذیڈنٹ گولڈ کپ میں بھی 6 نومبر سے 10 نومبر 2015 تک میں
موجود رہوں گا اور اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کروں گا امید ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں ہمارے کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔