نیب نے سیندک میٹل بلوچستان میں رزاق سنجرانی کی بطور ایم ڈی تعیناتی کو غیر قانونی اور میرٹ سے ہٹ کر قرار دیدیا

سابق وزیراعظم گیلانی اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی 26اکتوبر کو طلب

جمعرات 22 اکتوبر 2015 14:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اکتوبر۔2015ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سیندک میٹل بلوچستان میں رزاق سنجرانی کی بطور ایم ڈی تعیناتی کو غیر قانونی اور میرٹ سے ہٹ کر قرار دیدیا ‘ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کو 26اکتوبر کو طلب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نواب اسلم رئیسانی کی سفارش پر رزاق سنجرانی کو سیندک میٹل بلوچستان میں ایم ڈی تعینات کیا تھا جسے نیب نے غیر قانونی اور میرٹ سے ہٹ کر قرار دیدیا۔

جمعرات کو نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور نواب اسلم رئیسانی کو چھبیس اکتوبر کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے یوسف رضا گیلانی کے پرنسپل سیکرٹری خوشنود اختر لاشاری اور سابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن عبدالرؤف چوہدری سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔