سب سے بڑا بچہ، چھوٹے بہن بھائیوں سے زیادہ ذہین ہوتا ہے۔ نئی تحقیق

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 22 اکتوبر 2015 17:02

سب سے بڑا بچہ، چھوٹے بہن بھائیوں سے زیادہ ذہین ہوتا ہے۔ نئی تحقیق

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر2015ء)اگر آپ بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تو آپ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے زیادہ ذہین ہوسکتے ہیں۔ ایک نئی تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ سب سے پہلے پیداہونے بچے کا آئی کیو چھوٹے بہن بھائیوں کو سکھانے کی وجہ سے زیادہ ہوتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پہلے بچے کی صورت میں والدین کی توجہ تقسیم نہیں ہوتی اور بچے کو زیادہ سیکھنے کو ملتا ہے۔

(جاری ہے)

لیپزگ (Leipzig) کے سائنسدانوں کا یہ بھی کہتا ہے کہ زیادہ بہن بھائیوں کی صورت میں آئی کیو لیول 1.5کم ہوتا رہتا ہے، تاہم دوبچوں کی فیملی میں بڑے کو اتنا زیادہ غلبہ حاصل نہیں ہوتا۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ 10 میں سے 6 چانس ایسے ہوتے ہیں جہاں بڑے بچے کا آئی کیو زیادہ ہوتا ہے تاہم چھوٹے رشتے دار بھی اپنا آئی کیو بڑھا کر بڑوں سے آگے نکل سکتے ہیں۔ یہ نتائج تین ممالک بشمول برطانیہ کے آئی کیو اور شخصیت کے ٹسٹوں سے حاصل کیے گئے ہیں۔ تینوں ممالک میں تقریباً 20 ہزار افراد نے اس ٹسٹ میں حصہ لیا۔