ممبئی : بھارتی انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن گرفتار، بھارتی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 26 اکتوبر 2015 13:54

ممبئی : بھارتی انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن گرفتار، بھارتی میڈیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 اکتوبر 2015 ء) : بھارتی انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کو گرفتار کر لیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن کو انڈونیشیا کے جزیرے بالی سے گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ چھوٹا راجن کی گرفتاری کے بعد بھارتی حکام انٹر پول سے مسلسل رابطے میں ہے . چھوٹا راجن کو بھارت کے انڈر ورلڈ کا ڈان خیال کیا جاتا ہے . بھارتی میڈیا کے مطابق چھوٹا راجن کافی عرصے سے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ اس کی گرفتاری انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے. انٹر پول ذرائع کے مطابق چھوٹا راجن کو جلد ہی بھارتی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :