آرمی چیف راحیل شریف کا خیبرپختونخواہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ

muhammad ali محمد علی پیر 26 اکتوبر 2015 19:12

آرمی چیف راحیل شریف کا خیبرپختونخواہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26اکتوبر 2015 ء) آرمی چیف راحیل شریف نے خیبرپختونخواہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف کور ہیڈ کوارٹر پشاور پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کو کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں کور کمانڈر پشاور کی جانب سے زلزلے کے باعث خیبرپختونخواہ میں ہونے والی تباہی پر بریفنگ دی گئی۔ اس کے بعد آرمی چیف نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف نے پاک افواج کو متاثرین کو خوراک اور ادویات فوری پہنچانے اور امدادی کاروائیوں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔