سندھ رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

muhammad ali محمد علی پیر 26 اکتوبر 2015 22:17

سندھ رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26اکتوبر 2015 ء) سندھ رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کو قانونی نوٹس بھجوایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وسیم اختر کو رینجرز کی ساکھ خراب کرنے کے الزام پر نوٹس بھجوایا گیا ہے۔ وسیم اختر کی جانب سے گزشتہ ماہ کی 29 تاریخ کو ایک نجی چینل کے پروگرام میں رینجرز پر کھالیں چھیننے اور ماورائے آئین اقدامات کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ رینجرز کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وسیم اختر نے رینجرز ک کردار اور مورال کو داغدار کرنے کی کوشش کی ہے۔