دنیا کی قیمتی ترین 1 ارب ڈالر مالیت کی کشتی کیسی ہوگی؟

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 26 اکتوبر 2015 22:29

دنیا کی قیمتی ترین 1 ارب ڈالر مالیت کی کشتی کیسی ہوگی؟

واشگنٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اکتوبر۔2015ء)ایڈمرل ایکس فورس 145 ابھی تک بنی نہیں ہے مگر بننے کے بعد دنیا کی مہنگی ترین کشتی ہوگی۔465فٹ لمبی یہ کشتی دنیا کی پرتعیش ترین کشتی بھی ہوگی۔اسے بنانے والی کمپنی نے اس کی کمپیوٹر پر بنائی گئی تصاویر جاری کر دیں ہیں۔

(جاری ہے)

اس کشتی میں دو سوئمنگ پول ہونگے، دو مووی تھیٹر،دو ہیلی پیڈ، ایک گیراج ،کئی جمنازیم اور ایک بائی لیول سوئمنگ پول بھی ہوگا۔

یہ کشتی دو جمبو جیٹ سے بڑی اور ڈیڑھ فٹ بال سٹیڈیم جتنی ہے۔ کشتی کی قیمت صرف درخواست کرنے والوںکو بتائی جا رہی ہے لیکن اندازہ ہے کہ یہ کشتی ایک ارب ڈالر سے زیادہ میں فروخت ہوگی۔اگر یہ کشتی 2018 کے موسم بہار سے پہلے بن گئی تو دنیا کی قیمتی ترین کشتی ہوگی۔ 2018 کے بہار میں 722 فٹ کی پرتعیش کشتی ٹرپل ڈیوس مکمل ہو جائے گی۔