Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان سے شادی کے باوجود ریحام خان نے شناختی کارڈ پر اپنا نام تبدیل نہیں کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 اکتوبر 2015 12:13

پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان سے شادی کے باوجود ریحام خان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اکتوبر 2015 ء) : پاکستان تحریکٍ انصاف کے چئیر مین عمران خان سے شادی کے باوجود کپتان کی اہلیہ نے اپنے قومی شناختی کارڈ پر تاحال اپنا نام تبدیل نہیں کروایا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقامی میڈیا ک ایک رپورٹ کے مطابق ریحام خان کے شناختی کارڈ پر ان کا نام ان کے سابق شوہر اعجاز رحمان کے نام سے منسوب ہو کر ریحام رحمان درج ہے جو کہ کپتان سے شادی کے بعد بھی تاحال تبدیل نہیں کروایا گیا. جبکہ شناختی کارڈ پر ریحام خان کا مستقل اور عارضہ پتہ بھی پُرانا ہی درج ہے. واضح رہے کہ ریحام خان کے سابق شوہر کا نام اعجاز رحمان تھا، کپتان سے شادی کے باوجود ریحام خان کے شناختی کارڈ پر ان کے سابق شوہ کا نام ہی درج ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات