سوئس انڈورٹینس ،سپین کے رافیل نڈال دوسرے راونڈ میں داخل

بدھ 28 اکتوبر 2015 13:07

سوئس انڈورٹینس ،سپین کے رافیل نڈال دوسرے راونڈ میں داخل

بیسل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) سپین کے رافیل نڈال لوکاس روسول کوشکست دیکرسوئس انڈورٹینس ٹورنامنٹ کے دوسر ے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہربیسل میں شروع ہونیوالے انڈورٹینس ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں تھرڈ سیڈ رافائل نڈال نے ایک سیٹ کے خسار ے میں جانے کے باوجود چیک ری پبلک کے لوکاس روسول کوزیرکیا،اسپینش کھلاڑی نے حریف کیخلاف سخت مقابلے کے بعد ایک چھ، سات پانچ اورسات چھ سے فتح سمیٹی، چودہ مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپیئن نڈال دوسر ے راو نڈ میں بلغاریہ کے گر ے گوردمترووکے مدمقابل آئیں گے۔

ادھرسنگاپورمیں جاری ڈبلیوٹی ایورلڈ ٹورفائنلزمیں جرمنی کی اینجلیک کربرنیچیک ری پبلک کی پیٹرا کوویٹووا کواسٹریٹ سیٹس میں زیرکرلیا،کوویٹووا بیماری کی وجہ سیکربرکا ڈٹ کرمقابلہ نہ کرسکیں، جرمن کھلاڑی نیچھ دواورسات چھ کے اسکورکیساتھ کامیابی حاصل کی۔