دبئی ٹیسٹ 5روزہ کرکٹ کی تشہیر کے لئے کافی ہے ، وقار یونس

بدھ 28 اکتوبر 2015 15:03

دبئی ٹیسٹ 5روزہ کرکٹ کی تشہیر کے لئے کافی ہے ، وقار یونس

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار28اکتوبر۔2015ء ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ دبئی ٹیسٹ 5روزہ کرکٹ کی تشہیر کے لئے کافی ہے ۔ طویل دورانیے کی کرکٹ کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکثر یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ بوریت کا سبب بن رہی ہے اور ڈرا ٹیسٹ لوگوں کی توجہ حاصل نہیں کرتے اسی لئے شائقین ٹی ٹوئنٹی کی جانب جارہے ہیں ۔ آخری دن دبئی ٹیسٹ کھیل کے اس فارمیٹ کے لئے اچھی تشہیر کا سبب بنا لیکن ہمارے لئے حالات زیادہ اچھے نہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو ٹیسٹ کرکٹ کی جیت ہوئی اور ان کے خیال میں اس وقت جب کہ محدود اوورز کی کرکٹ مقبول ہورہی ہے ٹیسٹ کرکٹ کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :