اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان نے زین قتل کیس میں مصطفی کانجو کی بریت کا ازخود نوٹس لے لیا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 30 اکتوبر 2015 11:37

اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان نے زین قتل کیس میں مصطفی کانجو کی بریت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 اکتوبر 2015ء) : چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے زین قتل کیس کے مجرم مصطفیٰ کانجو کی انسداد دہشت گردی عدال سے بریت کا ازخود نوٹس لے لیا ہے .

(جاری ہے)

زین قتل کیس میں مجرم قرار دئے گئے مصطفیٰ کانجو کو عدالت نے عدم ثبوت اور گواہان کے منحرف ہونے پر 4 ساتھیوں سمیت بری کرنے کا حکم دیا تھا .چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے یہ پہلا از خود نوٹس ہے . چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے زین قتل کیس کی تمام تر تفصیلات اور ریکارڈ سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے.