قومی ویمن کبڈی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں اوپن ٹرائلز 9 نومبر کو ہونگے

جمعہ 30 اکتوبر 2015 12:18

قومی ویمن کبڈی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں اوپن ٹرائلز 9 نومبر کو ہونگے

اسلام آباد ۔30 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویمن کبڈی ٹیم ایشین سٹائل کے چناؤ کے سلسلہ میں اوپن ٹرائلز 9 نومبر کو دن بارہ بجے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں ہونگے۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایا کہ یہ ٹیم 12 ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کرے گی اور یہ ایونٹ 6 سے 16 فروری تک بھارت میں کھیلی جائے گی۔