پاکستان سپر لیگ 4سے 24فروری کو یو اے ای میں ہو گی، پی سی بی نے فرنچائز کیلئے پیشکشیں طلب کرلیں

جمعہ 30 اکتوبر 2015 13:09

پاکستان سپر لیگ 4سے 24فروری کو یو اے ای میں ہو گی، پی سی بی نے فرنچائز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ آئندہ سال4سے 24فروری کو یو اے ای میں ہو گی- فرنچائز کے مالکانہ حقوق دس سال کیلئے دئیے جائیں گے۔4سے 24فروری تک یو اے ای میں ہونے والی پاکستان سپرلیگ میں کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد،لاہور اور پشاور کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز خریدنے کے خواہشمند اداروں سے پیشکشیں طلب کرلی ہیں جس کیلئے باقاعدہ اشتہار بھی دیا گیا ہے۔ فرنچائز کے مالکانہ حقوق دس سال کیلئے دیئے جائیں گے۔ سپرلیگ میں کرس گیل، کیون پیٹرسن، کیرون پولارڈ سمیت سوسے زائد زائد غیرملکی کرکٹرز دلچسپی کا اظہار کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :