تین بار کے فارمولا ون چیمپئن لوئس ہملٹن باکسنگ رنگ میں جا پہنچے

جمعہ 30 اکتوبر 2015 14:36

تین بار کے فارمولا ون چیمپئن لوئس ہملٹن باکسنگ رنگ میں جا پہنچے

میکسیکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء ) برطانیہ کے تین مرتبہ فارمولا ون عالمی چیمپئن لوئس ہملٹن ریسنگ ٹریک سے نکل کر ریسلنگ رنگ میں جا پہنچے۔سٹار ڈرائیور نے ریسلنگ میں بھی خوب داؤ پیچ دکھائے۔ برطانیہ کے مایہ ناز فارمولا ون ڈرائیور لوئس ہملٹن گزشتہ ہفتے بنے تیسری مرتبہ عالمی چیمپئن۔

(جاری ہے)

اپنی جیت کے جشن کو دوبالا کرنے کیلئے وہ پہنچے میکسیکو جہاں ریسنگ ٹریک کے بعد ریسلنگ کے رنگ میں بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔تجربہ کار ریسلرز کیساتھ ایسے لڑتے دکھائی دیئے جیسے وہ فارمولا ون ڈراےؤر نہیں بلکہ ریسلر ہی ہیں۔ موجودہ عالمی چیمپئن رواں سال نومبر میں شروع ہونے والی میکسیکو فارمولا ون چیمپئن شپ کیلئے بھی پر جوش اور جیت کیلئے پر عزم ہیں۔