فلمی دنیا میں شاہ رخ اور میرے جیسی جوڑی کوئی بھی نہیں ہے ‘ کا جول
جمعہ 30 اکتوبر 2015 15:05
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء ) بالی ووڈ اداکارہ کاجول کا کہنا ہے فلم کی دنیا میں ان کی شاہ رخ خان کے ساتھ ایسی بہترین جوڑی بنی ہے جس کا کوئی مقابلہ نہیں ہے،کاجول نے کہا کہ شاہ رخ خان اور ان کی جوڑی کا رنبیر اور دپیکا کی جوڑی سے کوئی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق کاجول سے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور کی جوڑی ان کی اور شاہ رخ خان کی جوڑی کی جگہ لے سکتی ہے؟ ،جس پر کاجول کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا بالکل نہیں لگتا، ان کی جوڑی کا رنبیر اور دپیکا کی جوڑی سے کوئی مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔
کاجول کے مطابق ’کسی کا مقابل کسی سے نہیں کیا جاسکتا، نہ میں دپیکا پڈوکون جیسی بن سکتی ہیں اور نہ ہی دپیکا مجھ جیسی بن سکتی ہیں، اس ہی طرح ہماری جوڑی رنبیر اور دپیکا کی جوڑی جیسی نہیں اور نہ ہی ان کی جوڑی شاہ رخ اور میری جیسی بن سکتی ہے‘۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ کاجول اور شاہ رخ خان کی جوڑی بولی وڈ کی سب سے بہترین جوڑیوں میں سے شمار کی جاتی ہے جو بولی وڈ کی کئی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہے. ان فلموں میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ سے لے کر ’مائے نیم از خان‘ شامل ہیں۔
شاہ رخ اور کاجول پانچ سال کے عرصے بعد ایک مرتبہ پھر فلم ’دل والے‘ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ ورن دھون اور کریتی سنن اہم کردار ادا کریں گی۔فلم ’دل والے‘ 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گیمتعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.