ٹنڈو الہ یار، بلدیاتی انتخابات پولنگ اسٹیشن کے اندر رینجرز تعینات کی جائے ، سکندرشاہ

جمعہ 30 اکتوبر 2015 15:36

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات پولنگ اسٹیشن کے اندر رینجرز تعینات کی جائے رینجرز تعینات نہ کی گئی تو بلدیاتی انتخابات کسی صورت شفاف نہیں ہوں گے ان خیالات کا اظہار متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے کہ مرکز اہلسنت میں امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیاانہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ بلدیاتی انتخابات میں فریق نہ بنے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لئے اداروں کو استعمال کیا جارہا ہے سرکاری ملازمین اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں واپڈا کے ریڈر اپنے من پسند امیدوار کو و وٹ نہ دینے کی صورت میں بجلی کے کنکشن کاٹنے اور اوور بلنگ کی دھمکیاں دے رہے ہیں جو کسی بھی صورت ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے اعلیٰ حکام نوٹس لیں انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ کے روز بعض جماعتوں کے اشتہاری اور روپوش ملزمان پولنگ اسٹیشن پر آکر ووٹر ز کو دھمکاتے ہیں ایسے افراد کا ارستہ روکنے کے لئے رینجرز تعینات کی جائے رینجرز کے بغیر بدمعاشی کو رکنا مشکل ترین کام ہے جھرلو الیکشن ہوئے تو قوم نتائج کو تسلیم نہیں کریگی۔