Live Updates

عمران اور ریحام کے درمیان طلاق پی ٹی آئی کے بلدیاتی امیدواروں میں مایوسی پھیل گئی پریشانی کے عالم میں گھر سے باہر نہ نکل سکے ، فیصلہ جماعت کیلئے نقصان دہ قرار دیدیا

جمعہ 30 اکتوبر 2015 16:35

عمران اور ریحام کے درمیان طلاق پی ٹی آئی کے بلدیاتی امیدواروں میں مایوسی ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کی طلاق کی خبر پھیلتے ہی پی ٹی آئی کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں میں مایوسی پھیل گئی جبکہ بعض یونین کونسلوں کے پی ٹی آئی کے امیدوار پریشانی کے عالم میں گھروں سے باہر نہ نکل سکے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی اے کے علاوہ دیگر جماعتوں اور خاص کر مختلف اداروں کے ملازمین نے اس طلاق کے فیصلے کو ناپسندیدگی سے دیکھتے ہوئے اسے پاکستان تحریک انصاف کے لئے نقصان دہ قرار دیا جبکہ آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ طلاق کا موجب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دونوں صاحبزادے اور ان کی پہلی بیوی جمائما خان کے ساتھ ساتھ ان کی بہنیں بنی ہیں چند روز قبل ہی عمران خان کی اپنی چھوٹی بہن جو لاہور میں ڈاکٹر ہیں سے صلح ہوئی ہے عمران خان کی بہنیں ریحام خان کی شادی سے بالکل ناخوش تھی اور کسی بہن نے بھی عمران خان کی شادی کے وقت شرکت نہ کی اور ایک عرصہ تک ان کی بول چال بند رہی مزید معلوم ہوا ہے کہ ریحام خان کسی بھی صورت میں عمران خان سے طلاق نہیں لینا چاہتی تھی اور وہ گزشتہ چند روز سے نہ صرف ذہنی طور پر پریشان تھی بلکہ اپنی بعض قریبی سہلیوں اور میڈیا کے ایسے افراد سے بھی رابطہ قائم کرکے کہا تھا کہ وہ عمران خان کو طلاق دینے سے روکے مگر آخر کار کوئی بھی کامیاب نہ ہوسکا اور عمران خان اپنے بیٹوں اور بہنوں کی محبت میں علیحدگی کا فیصلہ کردیا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات