بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہو چکا ، جلد مکمل امن قائم ہوگا،کسی کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، ترقی دشمنوں کے عزائم ناکام بنادینگے ،اقتصادی راہداری شاہراہ کی تعمیر سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ، آئندہ سال سے گوادر میں بڑے پیمانے ترقیاتی منصوبے شروع ہونگے

آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیر افگن نیازی کا خضدار معززین علاقہ سے خطاب

جمعہ 30 اکتوبر 2015 23:04

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل شیر افگن نیازی نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ صوبے میں امن ہو ،بد قسمتی سے کچھ مٹھی بھر عناصر نہیں چاہتے کہ صوبے میں امن ہو اور صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو مگر اب ایسا ہر گز نہیں ہوگا، کسی کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی ،بلوچستان کے لوگ محب وطن اور پیار کرنے والے لوگ ہیں ہم بھی ان سے محبت کرتے ہیں ،بلوچستان اپنے محل وقوع اور بے شمار قدرتی وسائل کی وجہ سے ملک کا امیر ترین صوبہ ہے ، بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہو چکا ہے تو اس میں عوام کا تعاون ساتھ رہا ہے اگر یہ سلسلہ جاری و رہا تو انشا ء اﷲ وہ دن دور نہیں کہ پورا صوبہ امن کا گہوارہ ہوگا ، اقتصادی راہداری شاہراہ کی تعمیر سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی عوام کو روزگار کے مواقع ملیں گے جب کہ آئندہ سال سے گوادر میں بڑے پیمانے ترقیاتی منصوبے شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو فرنٹیئر کور قلات اسکا ؤٹس کیمپ خضدار میں معززین شہر بلدیاتی اداروں کے نمائندوں اور شہریوں سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ ایڈ ٹیکنالوجی خضدار ریٹائرڈ بریگیڈیئر محمد امین ، کمشنر قلات ڈویڑن ڈاکٹر محمد اکبر حریفال ڈپٹی انسپیکٹر جنرل پولیس قلات رینج خضدار مظہر نواز شیخ،مولانا عنایت اﷲ رودینی ، میر عبد الرحمان زہری ،میر عبدالرحیم کرد ، جاوید سوز اور سول و فوجی حکام موجود تھے میجر جنرل شیر افگن نیازی نے کہا کہ عوام کا اعتماد ہی ہمارا اصل اثاثہ ہے کیوں آج اگر بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہو چکا ہے تو اس میں عوام کا تعاون ساتھ رہا ہے اگر یہ سلسلہ جاری و رہا تو انشا ء اﷲ وہ دن دور نہیں کہ پورا صوبہ امن کا گہوارہ ہوگا انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری شاہراہ کی تعمیر سے بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی عوام کو روزگار کے مواقع ملیں گے جب کہ آئندہ سال سے گوادر میں بڑے پیمانے ترقیاتی منصوبے شروع ہونگے اور وہاں سے حا صل وسائل سے صوبہ کی تقدیر بدل جائے گی فرنٹیئر کور صوبے میں امن و امان کی بحالی سمیت دیگر فلاحی شعبوں پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے جن میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 45 اسکول کام کر رہے ہیں جن میں ہاسٹل کی سہولت موجود ہے ان تعلیمی اداروں میں جدید تعلیم سے ہزراوں بچے مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان کہ نوجوان جدید تعلیم یا فتہ ہوں تاکہ صوبے کے نوجوان تعلیم یافتہ ہو کر ملک اور صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں صرف انہیں تعلیمی سہولتیں میسر ہوں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کور عوام کی محافظ فورس ہے جو پولیس ،لیویز،اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے اس عمل سے اداروں کے درمیں باہمی روابط سے موثر حکمت عملی طے کی جاسکتی ہے۔

دریں اثناء گوادر اورخضدار کے دورہ کے مو قع پر قبائلی عمائدین اورسول انتظامیہ سے خطاب اورایف سی پبلک سکول پنجگوروخضدارمیں کالجزکے طلباء کے ساتھ بات چیت کر تے ہوئے آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نیا زی نے کہا کہ سیکو رٹی فورسز ملک اورعوام کی خدمت میں کوئی کسراٹھانہیں رکھے گی،پْرامن بلوچستان پالیسی کا مقصدبھٹکے ہوئے لوگوں کو راہِ راست پرلاناہے ، ایف سی صوبے کے دوردرازعلاقوں میں اپنی مددآپ کے تحت تعلیم وصحت فراہم کررہی ہے،نو جوان جدیدعصری تعلیم حاصل کرکے نوجوان ملک وقوم کی خدمت میں حصہ ڈالیں۔

ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایف سی کے ساتھ تعاون کرے ایف سی کے کردارمیں نہ صرف بدلا گیاہے بلکہ اس سے مزیدپختہ بھی کیا جا رہا ہے۔سیکو رٹی فورسز ملک اورعوام کی خدمت میں کوئی کسراٹھانہیں رکھے گی، انہوں نے کہا کہ لوگ دہشتگردی سے تنگ آچکے ہیں لیکن اب صورتحال میں واضح تبدیلی آچکی ہے،دہشتگردی کو معاشرے سے ختم کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

پْرامن بلوچستان پالیسی کا مقصدبھٹکے ہوئے لوگوں کو راہِ راست پرلاناہے ،سرنڈرکرنے والے شرپسندوں کوقومی دھارے میں لانے کیلئے اْن کی ہرممکن مددکی جائے گی۔عوام ہمارااثاثہ ہیں ،دہشتگردی میں بہت کم لوگ ملوث ہیں دہشتگردی کومعاشرے سے ختم کرناہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اس سلسلے میں چادراورچار دیواری کاتحفظ یقینی بنایاجائے گا، ایف سی صوبے کے دوردرازعلاقوں میں اپنی مددآپ کے تحت تعلیم وصحت فراہم کررہی ہے۔نوجوان ملک اورقوم کامستقبل ہیں،جدیدعصری تعلیم حاصل کرکے نوجوان ملک وقوم کی خدمت میں حصہ ڈالیں۔