ایشین شوٹنگ چمپئن شپ،پاکستان کا 17رکنی دستہ کویت روانہ ہوگیا

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 13:18

ایشین شوٹنگ چمپئن شپ،پاکستان کا 17رکنی دستہ کویت روانہ ہوگیا

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء)کویت میں ہونیوالی ایشین شوٹنگ چمپئن شپ میں شرکت کے لئے پاکستان کی 13مرد اورتین خواتین اور جونیئر کھلاڑی پر مشتمل ٹیم ہفتہ کو کویت روانہ ہوگئی ہے جہاں یہ چیمپئن شپ کل اتوار سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم میں مرد کھلاڑیوں میں خرم انعام، عثمان چاند، ظفرالحق، میجر فرخ، کرنل فخرزمان، شکیل الیاس، عثمان صادق، جی ایم بشیر، عزراحمدبلال احمد، ذیشان الحق، محمد غفران، محمد شاہد شامل ہیں تین خواتین کھلاڑیوں میں منہال سہیل، مہک فاطمہ اور تزئین عباسی جبکہ جونیئر کھلاڑی حارث برلاس شامل ہیں،یہ چیمپئن شپ 12 نومبر تک جاری رہے گی او راس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔