Live Updates

یوسی 17میں (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کی خواتین میں ہاتھا پائی ، ایک دوسرے کے بال نوچے

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 13:18

یوسی 17میں (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کی خواتین میں ہاتھا پائی ، ایک دوسرے کے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) یونین کونسل 17فاروق گنج کی وارڈ نمبر تین اور پانچ میں (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کی خواتین میں ہاتھا پائی ہوگئی ، دونوں طرف سے ایک دوسرے کے بال نوچے گئے ،مرد کارکنوں میں بھی جھگڑا ہو گیا جس پر پولیس پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پکڑ کر متعلقہ تھانے لے گئی جسکے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق یوسی 17فاروق گنج کی وارڈ نمبرتین اور پانچ میں نعرے بازی کشیدگی میں بدل گئی اور پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کی خواتین ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئیں اورایک دوسرے کے بال نوچے ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر دونوں جماعتوں کے مرد کارکن بھی وہاں پہنچ گئے اور آپس میں الجھ پڑے ۔ پولیس کی مزید نفری طلب کر کے مردکارکنوں کو خواتین کے پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال دیا ۔ پی ٹی آئی کی طرف سے الزام عائد کیا گیا کہ (ن) لیگ کی خواتین کے ذریعے دھاندلی کی جارہی ہے جبکہ (ن) لیگ نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کی خواتین دھاندلی کرا رہی ہیں۔ ایس ایچ او لاری اڈا میاں افضل نے احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پکڑکر متعلقہ تھانے منتقل کردیا جس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پولیس پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :