زمبابوے کا دورہ بنگلہ دیش کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 13:23

زمبابوے کا دورہ بنگلہ دیش کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء)زمبابوے نے دورہ بنگلہ دیش کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ایلٹن چگمبورا ٹیم کی قیادت کرینگے ‘ لیگ سپنر گریم کریمر اور وکٹ کیپر بیٹسمین ریجس چکابوا کو دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زمبابوے کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ میں ایلٹن چگمبورا (کپتان)، سکندر رضا، ریجس چکابوا، چامو چیابھابھا، ٹینڈائی چیسورو، گریم کریمر، کریگ اروائن، لوک جونگوے، نیول مڈزیوا، ویلنگٹن ماساکڈزا، رچمونڈ موتمبمی، توری مزرابانی، جان نیامبو، تناشے پیانگارا، میلکوم والر اور شان ولیمز شامل ہیں۔ زمبابوے کی ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ون ڈے اور دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔