میکسیکو فارمولا ون پریکٹس ریس ، نیکو روزبرگ نے برتری حاصل کرلی

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 13:29

میکسیکو فارمولا ون پریکٹس ریس ، نیکو روزبرگ نے برتری حاصل کرلی

میکسیکو (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار31اکتوبر۔2015ء ) جرمن ڈرائیور نیکو روزبرگ میکسیکو فارمولا ون پریکٹس ریس میں سرفہرست رہے ۔ میکسیکن سرکٹ پر ہونے والے فارمولا ون پریکٹس ریس میں دنیا بھر سے شریک ڈرائیورز نے اپنی گاڑیوں کو جانچا ۔

(جاری ہے)

جرمن ڈرائیور نیکو روزبرگ نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے مقررہ فاصلہ سب سے کم وقت میں طے کیا ۔ نیکوروزبرگ نے 21 اعشاریہ پانچ تین سیکنڈز میں فنش لائن عبور کرکے سب کو پیچھے چھوڑا ۔ روس کے ڈینل کیویاٹ کی دوسری جبکہ آسٹریلیا کے ڈینیئل ریکیارڈو کی تیسری پوزیشن رہی ۔