قطر کلاسک سکواش ، پاکستان کے دوسرے کھلاڑی بھی ایونٹ سے باہر

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 13:40

قطر کلاسک سکواش ، پاکستان کے دوسرے کھلاڑی بھی ایونٹ سے باہر

قطر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء) قطر کلاسک سکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ایک کے بعد دوسرے کھلاڑی بھی ہار کر باہر ہو گئے۔دونوں کو کوالیفائنگ فائنلز میں شکست ہوئی۔

(جاری ہے)

دوحہ میں جاری قطر کلاسک سکواش ٹورنامنٹ میں ناصر اقبال فرانسیسی کھلاڑی سے شکست کھا کر واپسی کا ٹکٹ کٹا بیٹھے۔کوالیفائنگ فائنل میں ناصر اقبال کو 1-3 کی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ قومی سکواش سٹار ناصر اقبال سے پہلے طیب اسلم کو شکست ہوئی۔طیب اسلم کویتی کھلاڑی سے کوالیفائنگ فائنلز ہار کر باہر ہوئے۔

متعلقہ عنوان :