افغان ٹیم کا کامیاب دورہ زمبابوے ، وطن واپسی پر شاندار استقبال

ہفتہ 31 اکتوبر 2015 14:46

افغان ٹیم کا کامیاب دورہ زمبابوے ، وطن واپسی پر شاندار استقبال

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اکتوبر۔2015ء)زمبابوے کا کامیاب دورہ کرنے کے بعد افغانستان کی کرکٹ ٹیم وطن پہنچی تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

افغان کرکٹ ٹیم کے استقبال میں لوگ جلوس کی طرح جمع ہوئے جو زمبابوبے میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد وطن پہنچی ہے، شائقین کی بہت بری تعداد اپنے ہیروز کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ پر موجود تھی جنہوں نے کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ٹیم کے کھلاڑیوں نے ون ڈے اور ٹی ٹوئیٹی ٹرافی ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھی۔ افغانستان نے زمبابوبے کے دورے پر ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی سیریز میں کامیابی حاصل کی، افغان ٹیم کے چیف کوچ پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق تھے۔